خیبرپختونخوا اسمبلی توڑنے کے بیان پر اپوزیشن کی عمران خان کیخلاف تحریک استحقاق

اسٹاف رپورٹ

پشاور : خیبر پختونخوا اسمبلی توڑنے کا بیان عمران خان کے گلے پڑگیا، اپوزیشن نے کپتان کیخلاف اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کرادی۔

تحریک انصاف خیبرپختونخوا میں فارورڈ بلاک نے جہاں پارٹی قیادت کو پریشان کر رکھا ہے تو دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں میں بھی نئی جان ڈال دی ہے۔

اس معاملے کو دبانے کیلئے جب عمران خان نے اسمبلی توڑنے کی بات کی تو اپوزیشن کو تیر اندازی کا ایک اور موقع ہاتھ لگ گیا، کپتان کے بیان کو جمہوریت پر ضرب قرار دیتے ہوئے صوبائی اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کردی گئی ہے۔

دوسری جانب ڈپٹی اسپیکر نے تحریک استحقاق کو اپوزیشن کا حق قرار دیا تاہم ان کا کہنا ہے کہ اس پر فیصلہ ایوان کے اندر ہی ہوگا، کپتان کیخلاف تحریک استحقاق سے 16 اپریل کو متوقع اسمبلی اجلاس ہنگامہ خیز ہوسکتا ہے۔ سماء

canadian

عمران خان

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div