جے یو آئی کے رہنما مولانا عبدالغنی حادثے میں ھلاک

اسٹاف رپورٹ

چمن: چمن میں کالج روڈ پر دو کاروں میں تصادم میں سابق رکن قومی اسمبلی اور جمیعت علماء اسلام(ف) کے مرکزی نائب امیرمولانا عبدالغنی سمیت دو افراد ہلاک اور چار زخمی ھوگئے۔

مولانا عبدالغنی اپنے مدرسہ میں طلباء کو پڑھانے کے لیے کالج روڈ کے راستے سے جارہے تھے کہ مخالف سمت سے آنے والی کاراوورٹیک کرتے ہوئے ان کی کار سے جا ٹکرائی جس کے نتجے میں مولانا عبدالغنی اور دوسری کار میں سوار ایک اور شخص موقع پرہی جان بحق ھوگئے۔

جبکہ کار میں تین افراد اور مولانا عبدالغنی کا ڈرائیور شدید زخمی ھوگئے جن کو فوری طور پر ضلعی ہیڈکوارٹراسپتال چمن منتقل کر دیا گیا۔

مولانا عبدالغنی کا شمار جمیعت علماء(ف) کے بنیادی ارکان میں ھوتا ھے جنھوں نے جمعیت علماء اسلام  کی بنیاد رکھنے میں اہم کردار اداکیا تھا۔ وہ مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے۔

مولانا عبدالغنی کی عمر 75 سال تھی اوروہ دو مرتبہ چمن اورپشین سے قومی اسمبلی کے ممبر منتخب ھوئے تھے۔

میں

کے

dialogues

آئی

successor

jordanian

murdered

Tabool ads will show in this div