کراچی،میٹرک بورڈ کی ٹیم کاامتحانی مرکزپرچھاپہ،30طلباءپکڑےگئے

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
کراچی: ناظم آباد کے علاقو میں واقع سرکاری اسکول پر میٹرک بورڈ کی ٹیم نے چھاپہ مارا، ٹیم کے چھاپے کے دوران 30 طلباء نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ دوری جانب اندرون سندھ میٹرک کے امتحانات دینے والوں کا حال اس سے زیادہ خراب ہے، امتحانات کے دوران طلبا آزادانہ طور پر نقل کرتے رہے،  اور اسکولوں کے باہر موجود نقل مافیا امیدواروں کی مدد میں مصروف رہی۔

سندھ میں ہونے والے امتحانات میں نقل چوروں کی عقل مندی زوروں پر ہے، اندرون سندھ کمرہ امتحان میں تانکا جھانکی کا سلسلہ تا حال نہ رکا سکا، نہ مدد کرنے والوں میں کوئی کمی آئی اور نہ مدد لینے والوں میں۔ نواب شاہ میں فوٹو اسٹیٹ کی دکانوں پر  پرچہ کھلے عام فروخت ہوتا رہا۔ بیشتر امتحانی مراکز میں لڑکے لڑکیوں کو اساتذہ اور پولیس اہلکار نقل کرانے میں مصروف نظر آئے۔

سکھر میں بھی بوٹی مافیا سرگرم رہی، لڑکے بغیر کسی مشکل کے جوابی کاپی بھرتے رہے۔ نوشہر و فیروز کے کمرہ امتحان میں طلبا نے خوب کارتوس چلائے تو ہونہار سپوتوں کو باہر سے بھی رسد پہنچتی رہی۔

دادو میں بھی امتحانی مراکز کے باہر خدائی خدمت گاروں کا رش لگا رہا، کمرہ امتحان میں موبائل فون کے ذریعے جواب کاپی پر اترتے رہے۔ گھوٹکی لاڑکانہ خیرپور اور حیدرآباد میں بھی پرچوں کے دوران روایتی جوش و جذبے سے نقل کا سلسلہ جاری ہے۔ سماء

کی

refugees

Tabool ads will show in this div