اسرائیل فوج کی فائرنگ سے فلسطینی شہید

PALESTINIANS ATTACKED PKG 21-02 TABISH

مقبوضہ بیت المقدس:اسرائیل کی قابض فوج نے ایک اور فلسطینی نوجوان شہید کردیا۔ حیبرون میں فلسطینیوں نے اسرائیل کے خلاف مظاہرہ کیا جس پرقابض فوج نے گرینیڈزسے حملہ کردیا۔

اسرائیل کی دہشت ووحشت کے سبب  بیت المقدس میں پھرناحق خون بہانے لگا۔ایک اورفلسطینی نوجوان درندہ صفت اسرائیلی فوج کی گولیوں کا نشانہ بن گیا۔یہ افسوس ناک واقعہ پرانے شہرکی حدود میں پیش آیا۔

دوسری طرف حیبرون میں فلسطینی عوام اسرائیل کے خلاف سڑکوں پرآگئے۔ ان کا مطالبہ تھا کہ حیبرون کی مرکزی تجارتی شاہراہ دوبارہ کھولی جائے اور صہیونی فورا مغربی کنارہ کا قصبہ خالی کردیں ۔ اس دوران

اسرائیلی فوج اسٹن گرینیڈز کے ساتھ مظاہرین پرحملہ آورہوگئی۔ جھڑپ میں  کئی فلسطینی زخمی ہوئے جبکہ کئی کو حراست میں لے لیا گیا۔   ایجنسی / سماء

mid east crisis

zionist

Tabool ads will show in this div