شرمیلا ٹیگور کو واہگہ بارڈر پر روک لیا گیا

HDL3PM 21-02

لاہور : ماضی کی معروف بھارتی اداکارہ شرمیلا ٹیگور کو بھارت جاتے ہوئے نامکمل سفری دستاویزات کی وجہ سے واہگہ بارڈر پر روک لیا گیا، اداکارہ لاہور میں مزید ایک روز قیام کریں گی۔

شرمیلا ٹیگور لٹریری فیسٹیول میں شرکت کیلئے لاہور آئی تھيں، ان کو بھارت واپس جاتے ہوئے پولیس رپورٹ نہ ہونے کے باعث امیگریشن حکام نے واہگہ بارڈر پر روک لیا، جس کے بعد وہ واپس لاہور آگئیں، جہاں مزید ایک روز قیام کریں گی۔

مزید پڑھیے ؛ لاہور لٹریری فیسٹیول کا آخری روز، ادبی و ثقافتی رنگ نمایاں

پولیس کے مطابق کسی بھی غیر ملکی کیلئے آمد اور روانگی پر متعلقہ تھانے کو اطلاع دینا لازمی ہوتا ہے۔ سماء

انٹرٹینمنٹ

LLF

Indian Actress

Sharmila Taigor

Tabool ads will show in this div