ننھے تائی کوانڈو فائٹرز
کراچی :انٹراسکول تائی کوانڈو میں بچوں نے رنگ جمایا۔ ننھے بچوں نے حریفوں سے ڈٹ کر مقابلہ کیا۔
پاکستانی تائی کونڈو پلیئرز نے ساؤتھ ایشین گیمز میں سونے کے تمغے کیا جیتے ،وطن عزیز میں بھی اس کھیل کے میلے سج گئے۔
کراچی میں انٹراسکول تائی کانڈو چیمپئن شپ ہوئی جس میں چھوٹے بچوں کے درمیان زبردست مقابلے دیکھنے میں آئے۔ سب نے ایک دوجے پر خوب زور دکھایا۔
مقابلے میں حصہ لینے والے بچے بھی خوش تھے جبکہ ان کے والدین بھی پھولے نہیں سما رہے تھے۔
چیمپئن شپ میں کراچی کے پندرہ سے زائد اسکولوں نے حصہ لیا۔ سماء