سبی اسٹیشن دھماکا،دھماکےمیں خاتون حملہ آورکےملوث ہونیکاامکان
ویب ایڈیٹر:
اسلام آباد : وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ سبی اسٹیشن پر ہونے والا دھماکا افسوس ناک اور درد ناک ہے، ہو سکتا ہے کہ دھماکے میں کوئی خاتون حملہ آور ملوث ہو۔
سبی اسٹیشن پر ہونے والے دھماکے کے بعد وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ متاثرہ بوگی میں 80 کے لگ بھگ مسافر موجود تھے، ہو سکتا ہے کہ واقعہ میں کوئی خاتون حملہ آور ملوث ہو، ٹرین میں خواتین کی چیکنگ کا انتظام موجود نہیں تھا، گزشتہ 5 دہائیوں سے یہ سلسلہ جاری ہے۔
انہوں نے واقعہ سے متعلق بریف کرتے ہوئے مزید کہا کہ دھماکے کے بعد ٹرین میں لگی آگ بجھا دی گئی ہے، بوگی میں 80کے لگ بھگ مسافر موجود تھے، زخمیوں کی تعداد16 تھی، ٹرین میں خواتین کی چیکنگ کاانتظام نہیں تھا، سیکیورٹی کیلئے خصوصی انتظامات کیے ہیں، کچھ دن پہلے بھی مسلح افراد نے ٹرین پر حملہ کیا تھا۔ سماء