گورنرسندھ عباسی شہیداسپتال میں
کراچی:گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کہتے ہیں کہ صوبے کے اسپتالوں کی حالت بہتر بنائی جائے گی ۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت ہونے والے کارروائیوں سے امن قائم ہوا ہے ۔
گورنر سندھ جب عباسی شہید اسپتال کے دورے پر پہنچے توانتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں ۔ انتظامیہ نے اسپتال کی حالت تو بہتر بنائی ہی ، اس کے علاوہ اطراف کے علاقے سے بھی گندگی کے ڈھیر کا صفایا کردیا ۔ڈاکٹر عشرت العباد نے انتظامی مسائل جاننے کے لیے مریضوں سے بھی معلومات حاصل کیں ۔ انھوں نے کہا کہ سندھ کے اسپتالوں کی حالت بہتر بنائیں گے ۔
ڈاکٹر عشرت العباد کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے ۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ اسپتالوں کی حالت بہتر بنانے کے لیے صوبائی حکومت سے رابطے میں ہیں ۔ طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ سماء