اسلام آباد : وفاقي وزير اطلاعات و نشريات پرويز رشيد نے نيب قوانين ميں تراميم لانے کا اشارہ دے ديا، وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سياسي جماعتوں سے مشاورت کے بعد تراميم کي جائيں گئیں۔
لاہور ميں ميڈيا سے بات کرتے ہوئے پرويز رشيد کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بھي احتساب کے حوالے سے تخفظات کے باعث خيبرپختونخوا ميں قوانين ميں تراميم کيں اور اسي طرح پيپلزپارٹي کو بھي نيب قوانين پر تخفطات ہيں۔
پٹھان کوٹ واقعے کا گوجرانوالہ ميں مقدمہ درج کرنے پر وزير اطلاعات کا کہنا تھا کہ اس سے دنيا کا پاکستان پر اعتماد بڑھے گا۔ پرويز رشيد نے بتايا کہ نيشنل ايکشن پلان پر عمل درآمد کیلئے تمام قيادت ميں مکمل اتفاق رائے ہے۔ سماء