اسلام آباد میں جعلسازی کے ذریعے پلاٹ بیچنے والا گروہ سرگرم، ایک ملزم گرفتار

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : سی آئی اے نے اسلام آباد میں جعلسازی کے ذریعے سی ڈی اے کے پلاٹس بیچنے والے فراڈیے کو پکڑلیا، ملزم ایک پلاٹ کئی لوگوں کو بیچتا رہا، 5 برس پہلے مرنیوالے شخص کی جائیداد بھی بیچ ڈالی۔

سی آئی اے پولیس کی حراست میں وحید انور نامی شخص نے جعلسازی سے ایک ہی پلاٹ مختلف افراد کو بیچنے کا اعتراف کیا، سی آئی اے نے واقعہ علم میں آتے ہی ملزم کو بہارہ کہو سے رنگوں ہاتھوں گرفتار کرلیا جبکہ اس کے قبضے سے مختلف اداروں، افسران اور اسٹیمپ فروشوں کی مہریں بھی تحویل میں لے لیں۔

ملزم الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہتا ہے کہ اس نے صرف کری ویلیج کے پلاٹس کا کاروبار کیا جو فراڈ کے زمرے میں نہیں آتا۔

پولیس کے مطابق اب تک درجنوں افراد نے ملزم کیخلاف شکایات درج کروائی ہیں، جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ سماء

Azadi March

nepra

devastated

Tabool ads will show in this div