اسلام آباد : سبزی منڈی دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 24 ہوگئی، 100 سے زائد زخمی

ویب ایڈیٹر:

اسلام آباد : اسلام آباد سبزی منڈی میں بم دھماکے کے بعد پمز اور ہولی فیملی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، دھماکا 24 افراد کی زندگیاں نگل گیا، 119 زخمی اسپتال منتقل کئے گئے، 11 کی حالت تشویشناک ہے۔

دھماکے کے بعد اسلام آباد کے پمز اسپتال میں 18 لاشیں لائی گئیں جبکہ ایک شدید زخمی اسپتال میں دم توڑ گیا، 11 لاشوں کی شناخت ہوگئی، دیگر کی شناخت کا عمل جاری ہے، 73 زخمیوں میں سے7 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ 

راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال میں 37 زخمی لائے گئے، 3 زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے، ڈی ایم ایس کے مطابق 4 زخمیوں کی حالت انتہائی خراب ہے۔

ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر عبدالرحمٰن کے مطابق 119 زخمیوں کو ریسکیو کیا گیا ہے۔ 

پیر ودھائی سبزی منڈی راول پنڈی اور اسلام آباد کی مشترکہ سبزی منڈی ہے، جہاں علی الصبح دھماکا ہوا،  بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکا  خیز مواد  سبزی پھلوں کی پیٹیوں میں رکھا گیا تھا، دھماکے سے سبزی اور فروٹ منڈی میں ہر طرف تباہی کے مناظر تھے اور لوگ چیخ و پکار کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ صبح کے وقت منڈی میں کافی رش ہوتا ہے،   دھماکے کی آواز 8 سے 10 کلو میٹر دور تک سنی گئی، دھماکے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ اپنے گھروں، دفاتر اور بچے اسکولوں سے باہر نکل آئے،اطراف کی سڑکوں پر بد ترین ٹریفک جام ہوگیا۔ سماء

میں

زخمی

Sohail Khan

identity

piracy

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div