طالبان مذاکرات،مشرف معاملہ،تنقیدی جائزہ لینےکیلئےکورکمانڈرز جاری

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ
راول پنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت اہم کور کمانڈرز کانفرنس آج جی ایچ کیو میں ہو رہی ہے، جس میں فوج پر تنقید اور طالبان سے مذاکرات کے ساتھ پرویز مشرف کے معاملے کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

بدھ کو بلائی گئی کور کمانڈرز کانفرنس میں فوج پر تنقید کا معاملہ اُٹھایا جائے گا، حکومت طالبان مذاکرات اور مشرف سے متعلق امور بھی زیر بحث آئیں گے۔جی ایچ کیو میں ہونے والے کور کمانڈرز کانفرنس کی صدارت آرمی چیف جنرل راحیل شریف کریں گے۔ ذرائع کے مطابق بعض عناصر کی جانب سے عسکری اداروں پر تنقید کا معاملہ زیر غور آئے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس اس بات کا جائزہ لیا جائےگا کہ عسکری اداروں پر تنقید کے پیچھے کیا مقاصد ہو سکتے ہیں؟۔

ذرائع کے مطابق کانفرنس میں حکومت طالبان مذاکرات اور پرویز مشرف سے متعلق امور پر بھی زیربحث آئیں گے۔ ملکی سلامتی ،سرحدی صورتحال اور فوج کے پیشہ وارانہ امور کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ سماء

guinea

videogame

ED sheeran

Tabool ads will show in this div