راولپنڈی دھماکا،پمزمیں خون کی اشدضرورت،زخمیوں کی حالت نازک

ویب ایڈیٹر:
اسلام آباد : پمز اسپتال انتظامیہ نے او نیگیٹو بلڈ گروپ والے حضرات سے خون کے عطیات دینے کی اپیل کی ہے، پمز اسپتال میں لائے گئے متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے، جنہوں فوری خون کی ضرورت ہے۔

پمز اسپتال کے ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے،  "او نیگیٹو بلڈ گروپ"   والے حضرات پمز بلڈ بینک سے فوری رابطہ کریں، زخمیوں کیلئے خون کی اشد ضرورت ہے، وائس چانسلر پمز ڈاکٹر جاوید اکرم کے مطابق جاں بحق افراد کی تعداد 23 ہوگئی ہے، سات زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پمز انتظامیہ کی ترجمان ڈاکٹر عائشہ کے مطابق دھماکے کے 31 زخمی پمز میں زیر علاج ہیں، پمز لائی جانے والی لاشیں قابل شناخت ہیں، اور اس وقت ایمرجنسی صورت حال سے نمٹنے کیلئے 121 ڈاکٹرز موجود ہیں، جو زخمیوں اور دیگر افراد کو طبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ سماء

کی

korea

semi-final

box office

Tabool ads will show in this div