راولپنڈی دھماکا،صدر،وزیراعظم کی مذمت،وزیراخلہ کاتحقیقات کاحکم

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:
اسلام آباد : صدر مملکت اور وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی جانب سے بدھ کی صبح راول پنڈی کی سبزی منڈی میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی گئی ہے، صدر اور وزیراعظم نے قیمی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا بھی اظہار کیا۔

صدارتی ہاؤس اور وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں صدر مملکت اور وزیراعظم پاکستان نے بدھ کے روز راول پنڈی کی سبزی منڈی میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، صدر اور وزیراعظم نے دھماکے میں جاں بحق قیمتی جانوں کے ضیاع پر بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدر اور وزیراعظم کی جانب سے متعلقہ حکام اور انتظامیہ کو زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ چوہدری نثار نے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔ جب کہ آئی جی اور کمشنر اسلام آباد سے دھماکے کی رپورٹ 24 گھنٹے میں طلب کرلی گئی ہے۔ سماء

کی

Tabool ads will show in this div