حالیہ دھماکے دشمن قوتوں کی کارستانی ہے،پروفیسرابراہیم
ویب ایڈیٹر:
پشاور: کالعدم طالبان رابطہ کار کمیٹی کے رکن پروفیسر محمد ابراہیم کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور سبی دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، یہ دھماکے ملک دشمن قوتوں اور عناصر کی کارستانی ہے۔
پشاور میں سماء سے خصوصی گفت گو میں طالبان رابطہ کار کمیٹی کے رکن پروفیسر محمد ابراہیم کا کہنا تھا کہ ہم حالیہ دنوں میں ہونے والے دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، یہ دھماکے ملک اور امن دشمن عناصر اور قوتوں کی کارروائی ہے، انہوں نے کہا کہ ایسے دھماکوں سے مذاکراتی عمل سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، مگر دشمن جان لے کہ ایسے عمل سے مذاکراتی عمل کو کوئی نقصان نہیں ہوگا، پروفیسر محمد ابراہیم نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کے تمام حربوں اور کارستانیوں کے باوجود مذاکراتی عمل متاثر نہیں ہوگا۔ سماء