کرسٹین لوگارٹ دوسری بار سربراہ منتخب

Women in Economic Decision-making: Christine Lagarde نیویارک : کرسٹین لوگارٹ کو دوسری بار آئی ایم ایف کی سربراہ منتخب کر لیا گیا ہے، کرسٹین کو دوبارہ سربراہ بنانے کا اعلان عالمی مالیاتی فنڈز کی گورننگ باڈی نے اجلاس میں کیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کرسٹین لوگارٹ کو دوسری بار آئی ایم ایف کی سربراہ منتخب کر لیا گیا ہے، کرسٹین کی مدت رواں سال پانچ جولائی سے شروع ہوگی۔ دوسری بار منتخب ہونے کے میڈیا سے مختصر گفت گو میں لوگارٹ کا کہنا تھا کہ "میں نے پہلی ٹرم میں بھی اپنی پوری ذمہ داری سے کام کیا"، "میرے لئے یہ فخر کی بات ہے،کہ ایک بار پھر ادارے کی سربراہ بنایا گیا"، "میں یقین دلاتی ہوں کہ ماضی کی طرح ادارے اور لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے خدمت انجام دیتی رہوں گی"۔ سماء

christian lagarde

second term

IMF Head

Tabool ads will show in this div