پیپلزپارٹی کی سبی اور سبزی منڈی دھماکے کیخلاف تحاریک جمع

اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : پیپلز پارٹی نے اسلام آباد سبزی منڈی دھماکے کے خلاف سینیٹ میں، جب کہ سبی دھماکے کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کروا دی۔

پیپلز پارٹی نے سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کروائی گئی تحریک التوا میں مؤقف اختیار کیا کہ حکومت عوام کو سیکیورٹی فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے،، افسوسناک واقعہ میں کئی افراد جان سے گئے لیکن کوئی حکومتی عہدیدار موقع پر نہیں پہنچا۔ سبی دھماکے کے خلاف قومی اسمبلی میں جمع کروائی گئی تحریک التوا میں پیپلز پارٹی ارکان نے موقف اختیار کیا کہ حکومت امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، ان  اہم معاملات پر معمول کی کارروائی کو روک کر بحث کروائی جائے۔ سماء

اور

کی

reforms

کیخلاف

identity

barrel

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div