Technology
گوگل سندھی اور پشتو بھی سیکھ گیا
نیویارک : سائبر ورلڈ سے خبر ہے کہ گوگل اب سندھی اور پشتو بھی سیکھ گیا ہے۔
معروف سرچ انجن گوگل سندھی اور پشتونوں کی مدد کو آگيا، جی ہاں، دسويں سال ميں داخل ہوتے ہی گوگل ٹرانسليٹ کا اپنے صارفين کيلئے تحفہ، اب گوگل 13 نئی زبانوں کا ترجمہ کرے گا۔
گوگل نے پاکستانيوں کيلئے مزيد آسانی کردی، اردو کے بعد سندھی اور پشتو جاننا بھی بس ايک کلک کی دوری پر ہے۔
نئی زبانوں کے اضافے کيساتھ ہی گوگل ٹرانسليٹ پر لينگويجز کی تعداد 103 تک جاپہنچي ہے، جو انٹرنيٹ استعمال کرنيوالی 99 فيصد آبادی کيلئے مددگار ہے۔ سماء