مٹھی بھردہشت گردآزادقوموں پر اپنا ایجنڈا مسلط نہیں کرسکتے، صدرزرداری
اسٹاف رپورٹر
عمان: صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے مٹھی بھر دہشت گرد اپنا ایجنڈہ قوموں پر مسلط نہیں کر سکتے۔
اردن کے دارالحکومت عمان میں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی سمیت متعدد چلینجز کا سامنا ہے تاہم ان چیلنجز کو مواقعوں تبدیل کر رہے ہیں۔ ۔ پاکستانی دہشت گردوں کی سوچ سے جنگ لڑرہا ہیں۔
مٹھی بھر دہشت گرد اپنا ایجنڈہ آزاد قوموں پر مسلط نہیں کرسکتے۔ دہشت گرد منشیات کی اسمگلنگ سے رقم حاصل کر رہے ہیں۔ منشیات کی آمدنی پاک فوج کے بجٹ سے بھی زیادہ ہے۔
صدر زرداری کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ اب با اختیار ہے۔ ہر شعبے میں ٹیکنالوجی کو یقینی بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔