چیئرمین نیب نے وزیراعظم کی توہین کی، فرحت اللہ بابر
اسلام آباد : فرحت اللہ بابر کہتے ہیں آج چیئرمین نیب کی وزیراعظم سے ملاقات طے تھی جو منسوخ کردی گئی، کہیں جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی سازش تو نہیں ہورہی؟۔
پیپلزپارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف سے آج چیئرمین نیب کی ملاقات طے تھی، انہوں نے دعویٰ کیا کہ قمر زمان چوہدری نے وزیراعظم سے ملاقات منسوخ کی جو چیف ایگزیکٹو کی توہین ہے۔
وہ کہتے ہیں کہ اچانک ملاقات منسوخ کرنے کے پیچھے کیا محرکات ہیں؟، کہیں جمہوریت ڈیل ریل کرنے کی سازش تو نہیں؟۔ سماء