پنجاب اسمبلی : رانا ثناء اور محمود الرشید کی گرما گرم تقاریر

Rana & Mahmood

لاہور : اورنج لائن منصوبے پر بحث نے پنجاب اسمبلی میں ارکان کو لال پیلا کردیا، رانا ثناء اللہ کی صفائیاں اور طنز کے جواب میں محمود الرشید بھی گرم ہوگئے۔

وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے پنجاب اسمبلی میں اورنج لائن منصوبے پر وضاحتیں پیش کردیں، ساتھ ساتھ کئی دعوے کر ڈالے مگر نشست پر بیٹھنے سے پہلے اپوزیشن پر طنز کا تیر چلانا نہ بھولے، بلھے شاہ سنادیے۔

مزید دیکھیں ؛ رانا ثناء اللہ نے بیان بدل لیا

پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید کی باری آئی تو بات فیصل آباد اور جاتی امراء تک لے گئے، انہوں نے کہا کہ اورنج لائن منصوبہ پر اگر سوال نہ اٹھتے تو رانا ثناء یوں ایوان میں وضاحتیں پیش نہ کرتے۔

ابھی محمود الرشید پہلے گیئر پر ہی تھے کہ رانا ثناء کھڑے ہوئے ہوگئے اور بحث کے نکات پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔ سماء

PTI

PUNJAB

RANA SANA ULLAH

ORANGE LINE TRAIN

Mehmood ur Rasheed

Tabool ads will show in this div