اسلام آباد فروٹ منڈی دھماکے کی تحقیقات کیلئے مشترکہ ٹیم تشکیل
اسٹاف رپورٹ
اسلام آباد : اسلام آباد فروٹ منڈی دھماکے کی تحقیقات کیلئے مشترکہ ٹیم تشکیل دے دی گئی، دھماکے میں سی فور بارودی مواد استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ مقامی آڑھتیوں کو پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا گیا۔
چیف کمشنر نے وفاقی پولیس کی درخواست پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی، جس میں آئی ایس آئی، انٹیلی جنس بیورو اور پولیس کے نمائندے شامل ہوں گے، پولیس کی بنائی گئی ٹیموں نے زخمیوں کے بیانات ریکارڈ کئے ہیں۔
ابتدائی تحقیقات میں دھماکے میں سی فور بارودی مواد استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے، سی فور کی طاقت عام بارود سے 5 گنا زائد ہوتی ہے، دھماکا خیز مواد کے ساتھ 2 کلو سے زائد بال بیرنگ، نٹ بولٹس اور کیلیں استعمال کی گئیں۔
پولیس نے مقامی آڑھتیوں کو پوچھ گچھ کے بعد کلیئر کردیا جبکہ بورے والا سے گرفتار 2 افراد کو تحقیقات کیلئے اسلام آباد منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس بارودی مواد لانے والے ممکنہ ٹرک ڈرائیور کا تاحال پتا نہ چلاسکی، فروٹ منڈی سے زیادہ تر مزدور غائب ہوچکے ہیں، پولیس کا شبہ ہے کہ دہشت گرد مزدوروں کے بھیس میں ہوسکتا ہے۔ سماء