سول اور عسکری قیادت میں کوئی تناؤ نہیں، وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ

اسٹاف رپورٹ

لاہور : پنجاب کے وزير قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد فروٹ منڈی دھماکے کے بعد پنجاب بھر ميں عوامی مقامات کی سيکيورٹی کیلئے ريڈ الرٹ جاری کرديا گيا ہے، پیپلزپارٹی حکومت نے اسکینرز کی خریداری میں کرپشن کی، سول اور عسکری قیادت میں تناؤں کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

لاہور ميں ميڈيا سے بات کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پنجاب کی تمام منڈيوں سميت عوامی مقامات پر سی سی ٹی وی کيمروں اور سيکيورٹی گيٹس کی تنصيب کیلئے تمام کمشنرز اور ڈی پی اوز کو ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پيپلز پارٹی کی سابق وفاقی حکومت نے اسکينرز کی خريداری ميں کرپشن کی۔

سول اور عسکری  قیادت کے مابین تناؤ سے متعلق خبروں  کی تردید کرتے ہوئے پنجاب کے وزير قانون نے واضح کیا کہ فوج اور حکومت ميں مکمل ہم آہنگی ہے اور ايک آمر کے ساتھ ساری فوج کو نہيں جوڑنا چاہئے۔

رانا ثناء اللہ نے بتايا کہ مولانا احمد لدھيانوی کے دہشت گردی ميں ملوث ہونے کا کسی کے پاس کوئی ثبوت نہيں اور اگر وہ ملوث ہوتے تو پنجاب حکومت نے انہيں کب کا گرفتار کرليا ہوتا۔ سماء

transport

وزیر

weapons

doping

port

temple

Ebola

Tabool ads will show in this div