جنگ بندی میں ایک سے دو روز میں توسیع کا امکان ہے،پروفیسرابراہیم
ویب ایڈیٹر:
پشاور: کالعدم طالبان کی رابطہ کمیٹی کے رکن پروفیسر محمد ابراہیم کا کہنا ہے کہ حکومت اور کالعدم طالبان میں جنگ بندی میں توسیع کیلئے کوشش کر رہے ہیں، امید ہے ایک دو روز کی توسیع مل جائے گی۔
پشاور میں سماء سے خصوصی گفت گو میں طالبان رابطہ کار کمیٹی کے رکن پروفیسر محمد ابراہیم کا کہنا تھا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مختلف گروپوں کے اختلافات کی خبروں کا علم نہیں، کالعدم طالبان نے بتایا تھا کہ وہ تمام گروپوں سے رابطے میں ہیں۔
جنگ بندی سے متعلق پروفیسر محمد ابراہیم کا کہنا تھا کہ حکومت اور کالعدم طالبان کے مابین جنگ بندی کیلئے کوششیں جاری ہیںم امید ہے کہ ایک دو روز کی توسیع مل جائے گی، انہوں نے کہا کہ حکومت کی سست روی اور طالبان کے مختلف گروپوں میں اختلافات مذکرات کے عمل میں مشکلات کا باعث بن رہے ہیں، حکومت کو مذاکرات اور دیگر معاملات آگے بڑھانے کیلئے تیزی سے کام کرنا چاہیئے۔
طالبان کمیٹی کے کوآرڈینیٹر مولانا یوسف شاہ آج طالبان شوری سے رابطہ کر کے مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے سے متعلق بات چیت کریں گے، پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھا کہ جنگ بندی اور مذکرات کے لئے جگہ کے تعین کے حوالے سے بھی بات کی جائے گی، طالبان شوری سے جگہ کے تعین پر اتفاق کے بعد ان سے براہ راست مذاکرات کے عمل کو حتمی شکل دی جائے گی۔ سماء