فوج آئین کی پابندہے،آمریت کےدورمیں پلنے والوں کو اب افواہیں پھیلا کر روزگار نہیں ملے گا، پرویز رشید

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:
اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ آمریتوں میں پلنے والے افواہ سازی کر رہے ہیں، افواج پاکستان کی قربانیوں پر ہماری نسلیں فخر کرتی ہیں، کوئی محب وطن پاکستانی فوج پر الزام نہیں لگا سکتا۔،

اسلام آباد میں لوک میلہ کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیراطلاعات نے حکومت کی خوب ترجمانی کی، بولے پاکستان کا ہر ادارہ آئین میں لکھے گئے الفاظ پر حرف بہ حرف عمل کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو پرامن اور خوشحال ملک بنائیں گے، کچھ عناصر اداروں کو بدنام کرنا چاہتے ہیں، آٹھ ماہ پہلے ہر روز بری خبر سننے کو ملتی تھی، اب ملک میں لوگوں کو اچھی خبر سننے کو ملتی ہے، دہشت گردی کے واقعات میں لمبے وقفے آنے لگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی ادارہ اپنے کردار سے باہر جانے کا سوچ بھی نہیں سکتا، افواج پاکستان کی قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے، فوج آئین میں دیئے گئے کردار کو ادا کررہی ہے، پاک فوج نے دفاع کے علاوہ کوئی دوسری بات نہیں سوچی۔

وزیراطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج کو بدنام کرنے کیلئے افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، کوئی محب وطن پاکستانی اپنی فوج پر الزام نہیں لگا سکتا، سابق صدر سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں پرویز رشید کا کہنا تھا کہ سابق صدر مشرف کے معاملے پر عدالت جو فیصلہ کریگی قبول ہوگا، ہمیں اب مشرف کے معاملے سے آگے نکلنا چاہیئے، ہم پاکستان کو ہر صورت پرامن اور خوشحال ملک بنانا ہے۔

وزیراطلاعات نے تحریک انصاف کو اپنا منشور یاد دلاتے ہوئے کہا کہ انصاف کا مطلب تو یہ ہے کہ جو بل دے اسے بجلی ملے اور جو بل نہ دے اسے بجلی نہ دی جائے۔ سماء

کی

registered

war

جاری

law

کیخلاف

پاک فوج

products

taboo

Tabool ads will show in this div