ایسا لگتا ہے حکومت نے کسی مقدس گائے کو چھیڑدیا،اعتزازاحسن

Nov 30, -0001

ویب ایڈیٹر:
لاہور : پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ حکومت نے کسی مقدس گائے کو چھیڑ دیا ہے، لاہور سیشن کورٹ میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کو ہلانے کی کوشش ہو رہی ہے، حکومت کو عسکری یا انتظامی ادارے سے خطرہ ہوا تو نوازشریف کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ 

اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ این اے 124 کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے دوران ایسے انکشافات ہوئے جن سے انتخابات پر دھبا لگ سکتا ہے، ووٹرز کو جاننے کا حق ہے کہ الیکشن میں کیا ہوا، جمہوری حکومت کے پاؤں پر کھڑے ہوتے ہی وائٹ پیری جاری کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جمہوریت کو متزلزل کرنے کی کوشش ہو رہی ہے،سخت اور تند و تیز بیانات دیئے جا رہے ہیں، حکومت کو عسکری یا انتظامی ادارے سے خطرہ ہوا تو نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ سماء

کو

نے

Video

Tabool ads will show in this div