جمعیت علمائے اسلام (ف) نے وفاقی حکومت سے علیحدگی کا اعلان کردیا

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : جمعیت علمائے اسلام ف نے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا، مولانا فضل الرحمان نے لندن سے حکومت کو فیصلے سے آگاہ کیا۔

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لندن جانے سے قبل کل شام وفاقی وزیر بے محکمہ اکرم درانی سے ملاقات کی تھی، مولانا نے اس ملاقات میں اکرم درانی اور عبدالغفور حیدری سے استعفے لے لئے تھے۔

ترجمان جے یو آئی نے حکومت سے علیحدگی کی تصدیق کردی ہے، ذرائع کے مطابق جے یو آئی (ف) کے وزراء کو قلمدان نہ دینے اور طالبان سے مذاکرات پر مشاورت نہ کرنے پر حکومت سے شدید اختلافات تھے۔

ترجمان نے بتایا کہ حکومت میں ہونے کے باوجود اہم ایشوز پر جے یو آئی ف کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، حکومت نے ہمیں اتحادی سمجھا ہی نہیں، اکرم درانی اور عبدالغفور حیدری نے 16 جنوری کو وفاقی وزیر اور وزیر مملکت کا حلف اٹھایا تھا لیکن انہیں تاحال قلمدان نہیں سونپے گئے تھے۔ سماء

Video

tragic

ambani