سرکاری محکموں میں اقدام قتل کے مقدمات میں ملوث لوگوں کو بھرتی کیا گیا، شرجیل میمن

اسٹاف رپورٹ

کراچی : وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کہتے ہیں کہ پچھلے ادوار میں ایسے لوگ بھرتی کئے گئے جن کیخلاف اقدام قتل کے مقدمات درج تھے۔

سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے بتایا کہ پچھلے ادوار میں سندھ کے سرکاری محکموں میں ایسے لوگ بھرتی کیے گئے جن کیخلاف اقدام قتل سمیت دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات درج تھے۔

ایم کیو ایم کے فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت شہری اور دیہی کی تفریق پر مبنی اقدامات کررہی ہے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت پر الزام لگانے والے قوم کو حقائق بتائیں جبکہ فیصل سبزواری نے کہا کہ تلخیاں نہیں چاہتے، باوقار انداز سے اپوزیشن کا حق ادا کریں گے۔ سماء

festival

premier

boys

Tabool ads will show in this div