سینیٹ میں تحفظ پاکستان بل کی مخالفت، متحدہ کا اپوزیشن جماعتوں سے رابطہ

اسٹاف رپورٹ

کراچی : سینیٹ میں تحفظ پاکستان بل کی مخالفت کیلئے ایم کیو ایم سرگرم ہوگئی، اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کا سلسلہ شروع کردیا۔

ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر بابر غوری نے پیپلزپارٹی کے اعتزاز احسن، اے این پی کے حاجی عدیل اور مسلم لیگ ق کے کامل علی آغا سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور تحفظ پاکستان بل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

سینیٹر بابر غوری نے کہا کہ تحفظ پاکستان بل آمرانہ، غیر انسانی اور بے رحم قانون ہے، متحدہ اس بل کیخلاف ہر سطح پر احتجاج کرے گی۔

تینوں رہنماؤں نے ایم کیو ایم کے مؤقف سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ  بل کو سینیٹ سے کسی بھی صورت منظور نہیں ہونے دیا جائے گا۔ سماء

bail

questions

role

taiwan

canadian

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div