داسو ہائیڈرو پاور منصوبہ، عالمی بینک 4 ارب 80 کروڑ ڈالر قرض منظور کرلیگا، خواجہ آصف

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عالمی بینک داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کیلئے 4 ارب 80 کروڑ ڈالر کا قرض اگلے ماہ منظور کر لیگا، وزیر پانی و بجلی نے صحافیوں کو وزارت دفاع کے حوالے سے سوالات کرنے سے منع کردیا۔

اسلام آباد میں پن بجلی منصوبے سکھی کناری ہائیڈرو پاور منصوبے پر عملدرآمد معاہدے کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی، اس موقع پر وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ نجی شعبے کا سب سے بڑا منصوبہ ہے، جس پر ایک ارب 75 کروڑ ڈالر کی لاگت آئے گی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت جلد داسو منصوبے پر کام شروع کر دے گی، منصوبے کیلئے آئندہ ڈھائی سال کے فنڈ موجود ہیں، عالمی بینک آئندہ ماہ 4 ارب 80 کروڑ ڈالر کا قرضہ منظور کردے گا، افغانستان نے داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر اعتراض واپس لے لیا۔

ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ چین 20 ہزار میگا واٹ کے منصوبوں پر سرمایہ کاری کررہا ہے، خواجہ آصف نے تقریب کے آغاز میں ہی صحافیوں کو ''خبردار'' کرتے ہوئے کہا کہ تقریب میں وزیر پانی و بجلی کی حیثیت سے آئے ہیں اور آج وزارت دفاع کے حوالے سے کوئی بات نہیں کریں گے۔ سماء

CII

helps

myanmar

eng

prank

mistakes

waseem

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div