تحفظ پاکستان بل میں ترمیم، صوبائی حکومتوں کے اختیار کے الفاظ حذف
ویب ایڈیٹر
اسلام آباد : وفاقی حکومت نے تحفظ پاکستان بل میں نئی ترمیم کردی، صوبائی حکومتوں کے اختیار کے الفاظ حذف کردیئے گئے، سیکیورٹی اداروں کو گولی چلانے کی اجازت ہوگی، سینیٹ سے منظوری کے بعد بل فوری نافذ العمل ہوگا۔
ذرائع کے مطابق تحفظ پاکستان بل میں نئی ترمیم کردی گئی، مسودے سے صوبائی حکومت کے اختیار کے الفاظ حذف کردیئے گئے، ترمیم کا اختیار صرف وفاقی حکومت کو ہوگا، سینیٹ سے منظوری کے بعد پی پی او فوری طور پر 3 سال کیلئے نافذ العمل ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بل میں کئی گئی ترمیم کے تحت شہریت ثابت نہ کرنے والے کو غیر ملکی تصور کیا جائے گا، سیکیورٹی ادارے مشکوک فرد کو آخری آپشن میں گولی مار سکیں گے جبکہ مشکوک فرد کی ہلاکت پر ادارے کا سربراہ انکوائری کمیٹی بنائے گا۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت کو تحفظ پاکستان بل کے باعث مشکلات کا سامنا ہے، اپوزیشن نے وفاق کے خلاف مورچہ بنالیا ہے جبکہ اتحادی جے یو آئی (ف) بھی ن لیگ حکومت سے ناراض ہو کر راستے جدا کرچکی ہے۔ سماء