شیخوپورہ، مسافر وین کو حادثہ، سات افراد جاں بحق،متعدد زخمی

ویب ایڈیٹر:
شیخوپورہ: ڈیرہ ملاح کے علاقے میں مسافر وین کے حادثے میں سات افراد جاں بحق، جب کہ متعدد زخمی ہوگئے، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں کچھ افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے ڈیرہ ملاح سنگھ میں مسافر وین موڑ کاٹتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی، جس سے وین میں موجود سات افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، حادثے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، امدادی ٹیمیوں اور ریسکیو ورکرز جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں اور لوگوں کو اسپتال منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ سماء

زخمی

MQM

Karan Johar

coup

Pakistan women

Tabool ads will show in this div