کنکریٹ بلاک،خاردارتارکی دیوار،مشرف کےفارم ہاؤس کی حفاظت سخت

ویب ایڈیٹر:
راول پنڈی : سابق صدر پرویز مشرف کے فارم ہاؤس کو بم پروف بنانے کیلئے چاروں اطراف کنکریٹ کی دیوار بنانی شروع کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق دہشت گردی کے ممکنہ حملے کے خطرے کے پیش نظر سابق صدر پرویز مشرف کے فارم ہاؤس کو بم پروف بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ چک شہزاد میں فارم ہاؤس کے اطراف میں کنکریٹ کے بلاکوں سے بم پروف دیوار کھڑی کی جا رہی ہے۔ اس دیوار کے ساتھ خاردار تاریں بھی لگائی جائیں گی جن کی مدد سے عمارت تک رسائی ختم ہو جائے گی۔

ذرائع کے مطابق فارم ہاؤس کے اطراف سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے جائیں گے جن کی مدد سے فارم ہاؤس کے ارد گردنقل و حرکت کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ سماء

killings

abu dhabi

Angelique Kerber

Tabool ads will show in this div