دہشتگردی کیخلاف جنگ، اخراجات پورے کرنے کیلئے نیا سرچارج لگانے پر غور

zarbeazb

اسلام آباد : دہشت گردی کیخلاف جنگ حکومت نے اربوں کے اخراجات پورے کرنے کیلئے نیا سرچارج لگانے پر غور شروع کردیا، ٹیکس اصلاحات کمیشن کی سفارشات سماء نے حاصل کرلیں۔

ٹیکس اصلاحات کمیشن نے زیادہ آمدنی والے طبقے سے 10 فیصد تک سرچارج وصول کرنے کی تجویز دے دی۔

سرچارج سالانہ 10 کروڑ روپے سے زائد آمدنی والے افراد اور 20 کروڑ سے زائد آمدنی والی ایسوسی ایشن آف فرمز پر لگانے کی سفارش کی گئی ہے جو آئندہ 3 سال تک وصول کیا جائے گا۔

تجویز کے مطابق جون 2014ء میں شروع ہونیوالے آپریشن ضرب عضب پر 190 ارب روپے سے زیادہ لاگت کا تخمینہ ہے۔ سماء

TAX

War on Terror

Tabool ads will show in this div