اسلام آباد،تھانہ سبزی منڈی کےقریب مقابلہ،پولیس اہلکارشہید
ویب ایڈیٹر:
اسلام آباد : تھانہ سبزی منڈی کے علاقے میں پولیس مقابلے کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید ہوگیا، پولیس نے علاقے کا گھیراؤ کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق تین مسلح ڈاکو آئی جے پرنسپل روڈ پر شہریوں سے لوٹ مار میں مصروف تھے کہ وفاقی دارالحکومت کی پولیس کو اطلاع دی گئی، جس پر اہلکار موقع واردات پر پہنچے جہاں ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی، جس سے پولیس کانسٹیبل ظہیر ثاقب موقع پر ہی شہید ہو گیا۔
پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو بھی زخمی ہوا، مگر اس کے ساتھی اسے لے کر علاقے میں روپوش ہوگئے، پولیس ملزمان کی تلاش میں سرچ آپریشن کر رہی ہے، تاہم تاحال ملزمان کا سراغ نہیں مل سکا ہے۔ سماء
identity
تبولا
Tabool ads will show in this div