اسلام آباد کو اسموکنگ فری زون بنانے کا فیصلہ
[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/02/Smoking-Free-Capital-Isb-Pkg-15-02.mp4"][/video]
اسلام آباد: اسلام آباد میں سگریٹ، نسوار، تمباکو، پان اور گٹکا کی فروخت کے لیے لائسنس کی پابندی لازمی قرار دے دی گئی ہے۔
اسلام آباد انتطامیہ نے 17 سو سے زائد دکانداروں کو نوٹس جاری کر دیئے۔ نوٹس کے مطابق لائسنس کی فیس 5 ہزار روپے سالانہ مقررکی گئی ہے جبکہ لائسنس کے بغیر تمباکو سے بنی مصنوعات فروخت کرنے والے دکاندار کو ایک لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایکسائز انسپکٹر دکانداروں کے پاس پہنچ کر لائسنس جاری کرے گا۔ لائسنس ٹوبیکو ایکٹ 1958 کے تحت جاری کئے جائیں گے۔ سماء