باتیں کرنے یا رونے سے حق نہیں ملتا، عملاً جدوجہد کرنا ہوگی، الطاف حسین

اسٹاف رپورٹ

حیدر آباد : متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کہتے ہیں باتیں کرنے یا رونے سے حق نہیں ملتا، سندھ میں باہر کے لوگوں نے فیکٹریاں لگائیں، سندھیوں کو نوکری نہیں ملتی، حقوق حاصل کرنے ہیں تو عملاً جدوجہد کرنا ہوگی۔

حیدرآباد میں اپنی کتاب فلسفہ محبت کے سندھی ترجمے کی تقریب رونمائی میں الطاف حسین نے فلسفے سے بھرپور خطاب کیا، ٹیلی فونک خطاب میں بولے، سندھیوں کا نام لے کر سیاست تو بہت کی جاتی ہے لیکن عملی کام نہیں کیا جاتا، سندھی بھائیوں کو دعوت دیتا ہوں، الطاف حسین کا ہاتھ تھام لیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حقوق نہ رونے سے ملتے ہیں اور نہ ہی باتوں سے، حقوق حاصل کرنے ہیں تو عملاً جدوجہد کرنا ہوگی، سندھ میں کوئی اسپتال ٹھیک ہے نہ اسکول، لاڑکانہ، جیکب آباد، رتو ڈیرو کی حالت دیکھیں، میری باتیں بری لگیں گی، معاف کرنا سائیں۔

الطاف حسین کا مزید کہنا ہے کہ سندھ دھرتی ماں ہے، ماں پر ہاتھ اٹھانا غلط ہے، اردو بولنے والے سندھیوں تم بھی اسی دھرتی کے بیٹے ہو، ہم نے اس دھرتی کے ساتھ بہت ظلم کیا ہے، آپس کی نفرتیں ختم کرکے سچی محبت کرو۔

ایم کیو ایم کے قائد کا کہنا ہے کہ دوسرے ملک کے کہنے پر اپنی افواج مسلم ممالک میں لڑنے بھیجی جاتی ہیں، کیا اسی کو آزادی کہتے ہیں کہ دوسرے مسلمانوں کو مارا جائے؟۔ سماء

rocket

azarenka

galaxy

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div