راول پنڈی،عامل کے کہنے پر ماموں نے دو کم سن بھانجوں کو ذبح کردیا، ایک زخمی

ویب ایڈیٹر:
راول پنڈی : تھانہ مری کی حدود میں گزشتہ روز لاپتا ہونے والے دو کم سن بچوں کی لاشیں بارہ کہو کے علاقے سے برآمد کرلیں، سفاک ماموں نے عامل کے کہنے پر مراد بر آنے کیلئے کم سن بھانجوں کو ذبح کرڈالا، بچوں کو سفاکی سے قتل کرنے کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ مری کی حدود چوکی تریٹ سے علی الصبح دو کم سن بچوں کی لاشیں برآمد کی گئیں، دونوں بھائیوں کو تیز دھار آلہ سے قتل کیا گیا تھا، جب کہ ایک بھائی زخمی حالت میں ملا، جسے طبی امداد کیلئے پمز منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمی بچے نے اپنے ابتدائی بیان میں بتایا کہ انہیں ماموں سیر کے بہانے لے کر آئے تھے، جس کے بعد ملزمان نے دو بچوں عمیر علی اور قادر علی کے سر تیز دھار آلے سے جسم سے جدا کردیئے جب کہ تیسرا بھائی معجزانہ طور پر زخمی ہونے کے باوجود بچ گیا۔

پولیس کے مطابق بچے گزشتہ روز لاپتا ہوئے تھے، ایس ایس پی آپریشنز ملک مقبول کے مطابق تینوں بچوں کا تعلق ایبٹ آباد کے گاؤں جبراں سے ہے۔ قتل ہونے والے بچوں کی عمریں 10 اور بارہ سال ہے۔ جب کہ زخمی بچے زین کی عمر 14 سال ہے۔ دونوں بچوں کی میتیں پمز پہنچا دی گئیں، لواحقین کے آنے تک میتیں مردہ خانے میں رکھی جائیں گی۔ ترجمان پمز کے مطابق زندہ بچ جانے والا بچہ شدید زخمی ہے، بچے کو چلڈرن اسپتال کی ایمرجنسی میں منتقل کردیا گیا ہے۔ سماء

زخمی

کی

کے

کا

سے

برآمد

Inqilab March

ایک

pilgrims

بچوں

horse

لاشیں

squads

engineers

Tabool ads will show in this div