کیچپ میں سے لال بیگ نکلنے پر پارلیمنٹ ہاؤس کیفے ٹیریا کا ٹھیکہ منسوخ

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے رکن قومی اسملبی شازیہ مری کی کیچپ سے لال بیگ نکلنے پر پارلیمنٹ ہاؤس کے کیفے ٹیریا کا ٹھیکہ منسوخ کردیا۔

ذرائع کے مطابق کیفے ٹیریا میں ناقص کھانے سے متعلق ارکان کی کافی عرصے سے شکایات تھیں اور انتظامیہ کو معیار بہتر بنانے کیلئے کئی مواقع بھی دیئے گئے لیکن بارہا شکایت پر بھی کھانوں کا معیار بہتر نہیں بنایا گیا۔

چند روز قبل رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کی کیچپ سے لال بیگ نکلا تھا، شازیہ مری نے کیچپ سے لال بیگ نکلنے پر انکوائری کیلئے اسپیکر اسمبلی سردار ایاز صادق اور چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری کو خطوط لکھے تھے۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق  نے ارکان کی شکایت پر پارلیمنٹ ہاؤس کیفے ٹیریا کا ٹھیکہ منسوخ کردیا۔ سماء

 

Ishaq Dar

killings

ISPR

Tabool ads will show in this div