شکارپور : ظفر اللہ جمالی کی سربراہی میں جرگہ، 3 خواتین کے خون کی قیمت 53 لاکھ مقرر

اسٹاف رپورٹ

شکارپور : شکارپور میں 3 عورتوں کو تھانے کے سامنے قتل کرنیوالے کا فیصلہ جرگے میں ہوا، جرگہ سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی اور پیپلز پارٹی کے رہنما مقبول شیخ کی سربراہی میں وزیراعظم کے مشیر امتیاز شیخ کے فارم ہاؤس پر کیا گیا۔

شکار پور میں 3 خواتین کی زندگی کی قیمت 53 لاکھ روپے مقرر کی گئی، یہ فیصلہ جرگے میں کیا گیا، ملزم نے حاملہ بیوی، ساس اور سالے کی بیوی کو 2011ء میں تھانے کے سامنے ان کے گھر میں گھس کر بھون دیا تھا۔

سندھ ہائی کورٹ کی پابندی کے باوجود وزیراعظم کے مشیر امتیاز شیخ کے فارم ہاؤس پر جرگہ کیا گیا، سرپنچ سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی اور پی پی رہنماء مقبول احمد شیخ تھے، ظفر اللہ جمالی نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ملزم اختر جمالی نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر قتل کا اعتراف کیا، جس کا جرمانہ مجموعی طور پر 53 لاکھ روپے عائد کیا گیا، ملزموں نے 2 لاکھ ادا کردیے، بقایا ادائیگی قسطوں میں ہوگی۔

سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے جرگوں پر پابندی کے باوجود جرگہ بھی ہوا اور قتل کے مرکزی ملزم اختر جمالی اور عبدالقادر جمالی 3 سال سے کھلے عام گھومتے بھی رہے تاہم کسی کو ہاتھ ڈالنے کی جرات نہ ہوئی۔ سماء

Hayatabad

scientists

readies

prosecutors

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div