لاجواب سروس کافلائٹ شیڈول پھرمتاثر،12پروازیں منسوخ،مزیدایک طیارہ گراؤنڈ

اسٹاف رپورٹ
کراچی : قومی ایئرلائن کی جس کی سروس کبھی لاجواب ہوا کرتی تھی اب تو پروازوں کا کوئی شیڈول رہا اور نہ ہی مسافروں کو معلومات کی فراہمی کا موثر نظام ناقی ہے۔ معمول کی طرح آج بھی بارہ پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

محکمہ ریلوے تو پٹری سے اتر ہی چکا ہے مگر اب  تو پی آئی اے کا فلائٹ شیڈول بھی مسلسل ہچکولے کھا رہا ہے۔ بارہ گھنٹوں میں کئی اندرون اور بیرون ملک  پروازیں منسوخ ہوئیں تو کئی کے مسافر گھنٹوں انتظار کی سولی پر لٹکے رہے۔

کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز پرواز پی کے 300 دو گھنٹے، پشاور سے کراچی آنے والی پروازپی کے 351پانچ گھنٹے اور دبئی سے پشاور آنے والی  پرواز پی کے 284 سات  گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔

بارہ گھنٹوں میں بارہ پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔ جن میں اسلام آباد سے سیالکوٹ جانے والی پی کے209،شارجہ سے سیالکوٹ جانے والی پی کے 210 ،،سیالکوٹ سے کراچی جانے والی  پی کے 787،، کراچی سے دبئی جانے والی  پی کے 207،  دبئی سے کراچی آنے والی پی کے 208،، کراچی سے گوادر جانے والی پی کے 507 اور 508، اسلام آباد سے چترال جانے والی پرواز پی کے 650 ،، چترال سے اسلام آباد آنے والی پرواز پی کے651 اور اسلام آباد سے اسکردو جانے والی پروازپی کے 451 اور452 شامل ہیں۔

دوسری جانب پی آئی اے کے طیاروں کی صورت حال بھی کچھ اچھی نہیں ہے۔ مزید ایک طیارہ گراؤنڈ کردیا گیا ہے جس کے بعد گراؤنڈ کئے گئے طیاروں کی تعداد 9 ہوگئی۔ سماء

tight

god

drones

doctors

Tabool ads will show in this div