سندھ میں ٹی بی کی بیماری پھیلنے کاخدشہ
کراچی:سندھ کےغریب بچوں میں ٹی بی جیسی خطرناک بیماری پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ۔ وفاق نے ٹی بی کی ویکسین تو فراہم کردی مگر سرنجیں نہیں دی گئیں ۔ پاکستان ٹی بی کے مریضوں کے حوالے سے دنیا میں پانچویں نمبر پر ہے ۔
وفاقی حکومت کی غفلت کے باعث سندھ میں غریب بچوں کی زندگی داؤ پر لگ گئی ہے۔صوبے بھر کے اسپتالوں میں ڈیڑھ سال سے ٹی بی کی ویکسین تو ہیں مگر بی سی جی سرنج دستیاب نہیں ۔
نومولود بچوں کو پیدائش کے پہلے ہفتے میں ٹی بی کے حفاظتی ٹیکے لگانے لازمی ہوتے ہیں ،تاہم غریبوں کے بچے ٹی بی جیسی مہلک بیماری کی ویکسین سے محروم ہیں ۔ نجی اسپتالوں میں یہ ویکسین سات ہزار روپے میں دستیاب ہے ۔جولائی 2014 سے ٹی بی کی ویکسین تو موجود مگر سرنج نہیں ۔محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ نومبر 2016 تک سرنجیں نہ ملیں تو ویکسین ضائع ہوجائیں گی ۔
سندھ میں اس وقت 16 لاکھ ٹی بی کے مریضوں ہیں جن کی ویکسینیشن نہیں ہوسکی ۔ سماء