سرگودھا : اسپتال کے باہر لاوارث مریض تڑپ تڑپ کر جان کی بازی ہار گیا

اسٹا ف رپورٹ

سرگودھا : سرگودھا میں ڈی ایچ کیو اسپتال کے باہر لاوارث مریض تڑپ تڑپ کر جان کی بازی ہار گیا، عملے نے کوئی توجہ نہیں دی۔

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال سرگودھا جسے عوام کے زخموں پر مرہم رکھنے کے لئے بنایا گیا ہے لیکن یہاں بے سہارا مریض تڑپ تڑپ کر دم توڑ گیا۔

ایک ہاتھ سے معذور 45 سال کا شخص اسپتال کے باہر تو پہنچ گیا لیکن قوت گویائی سے محروم شخص کو علاج کی سہولت نہ مل سکی، علاج تو دور کی بات اسے اسپتال میں گھسنے نہیں دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اسپتال سپرنٹنڈنٹ نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے معذور شخص کو داخلے سے روکنے والے چوکیدار کو معطل کردیا ہے۔

شہری کہتے ہیں کہ اسپتال کے عملے سے اس غفلت پر باز پرس کی جانی چاہئے۔ سماء

Sindh Government

internet

filter

hopman cup

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div