خیبرایجنسی قیام امن کےباوجودسول انتظامیہ،بنیادی سہولیات سے محروم

Tirrah Infrastructure Psh PKG 13-02 باڑہ : خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں امن توبحال ہوگیا، لیکن علاقے میں سول ایڈمنسٹریشن اور بنیادی سہولیات سے تاحال محروم ہے۔ وادی تیراہ کا علاقہ مستک جہاں کچھ عرصہ قبل تک امن دشمنوں کا راج تھا، لیکن آپریشن خیبرٹو کی کامیابی کا ثمر ملا اور مقامی قبائل کو امن کی صورت میں دہشت گرد وں کا صفایا ہوا، تاہم ایک برس میں بھی یہاں نہ تو انفراسٹرکچر بحال ہوا اور نہ بنیادی سہولیات مہیاہوئیں ، تین ہزار نفوس کیلئے نہ اسکول نہ صحت کا مرکز ہے۔ فاٹا کیلئے اربوں کا فنڈ مختص کیا گیا ہے مگر مستک میں ترقی کا پہیہ جام ہے، سہولیات کی عدم دستیابی نے عوام کیلئے مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ بنیادی سہولیات کا فقدان اپنی جگہ مگر علاقے میں پولیٹیکل ایڈمنسٹریشن بھی ندارد ہے۔ سماء

TALIBAN

VALLEY

KHYBER 2

TIRAH

Bara

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div