کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل پر متحدہ کی تحریک التواء مسترد، سندھ اسمبلی میں احتجاج
اسٹاف رپورٹ
کراچی : سندھ اسمبلی میں ماورائے عدالت قتل کیخلاف تحریک التواء مسترد کئے جانے کیخلاف ایم کیو ایم کے ارکان نے احتجاج کیا ہے۔
تحریک التواء رائے شماری میں مسترد کئے جانے کے بعد ایم کیو ایم کے ارکان نشستوں پر کھڑے ہوکر احتجاج کرتے رہے اور ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا اجلاس ملتوی کرکے ایوان سے رخصت ہوگئیں۔
اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں ایم کیو ایم کے خواجہ اظہار کا کہنا تھا کہ حکومت ریکارڈ ہونے کے باوجود سپرہائی وے ملنے والی لاشوں کے واقعات کو مفروضہ قرار دے رہی ہے۔ سماء