کراچی میں چینی کی قیمتیں کم،فائدہ عوام تک منتقل نہ ہوسکا

SUGAR DOWN KHI PKG 13-02

کراچی:گزشتہ تين دنوں ميں ہول سیل مارکیٹ میں چيني کي قيمت فی کلو تین روپے کم ہوگئی ہے۔ لیکن عوام کو سستی چینی کا فائدہ نہ مل سکا ۔

سٹا مافیا سرگرم ہوا تو چینی میں سرمایہ کاری کرڈالی،جس سے چینی کی دام ہول سیل سطح پر بڑھ کر ساٹھ روپے تک پہنچ گئی ہے۔

بینکوں سے لین دین پر ٹیکس لگا تو سرمایہ کاروں نے کیش بینکوں میں رکھنے کے بجائے چینی اور چاول کی خریداری شروع کردی ،جس سے قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا ۔

شوگر ملز نے سپلائی بہتر کی تو چند روز میں ہول سیل میں چینی تین روپے سستی ہوگئی ۔

ہول سیل میں تو چینی سستی ہوگئی لیکن ریٹیل مارکیٹ میں چینی تاحال باسٹھ روپے فی کلو تک فروخت کی جارہی ہے ۔

سپلائی بہتر ،نرخ کم لیکن عملی اقدامات نہ ہونے پر منافع خوروں کی من مانیاں جاری ہیں۔  سماء

WHOLE SALE MARKET

sugar prices

commodities prices

Tabool ads will show in this div