مردہ انسانوں کا گوشت کھانے والا دوسرا ملزم بھی گرفتار، درندہ صفت بھائیوں کا 7 روزہ ریمانڈ
اسٹاف رپورٹ
بھکر : بھکر میں قبروں سے مردے نکال کر کھانے والا دوسرا ملزم بھی گرفتار کرليا گيا، عدالت نے آدم خور بھائيوں کا 7 روزہ جسمانی ريمانڈ دے ديا۔
بھکر کی تحصيل دريا خان کے گاؤں کہاوڑ کلاں کے عرفان اور عارف 2011ء ميں بھی گرفتار ہوئے اور مردہ انسانوں کا گوشت کھانے پر سزا پائی، ليکن واپس لوٹے تو وہی گھناؤنا کام پھر سے شروع کرديا۔
گزشتہ روز مردار کھاتے ہوئے پھر پکڑے گئے ايک بھائی فرار ہوگيا جسے رات گئے پوليس نے دھرليا، انسان کے روپ ميں بھيڑيے، وحشت اور درندگی کی خوفناک مثال قائم کرنیوالے ان دونوں بھائيوں کیخلاف ايک بار پھر مقدمہ قائم کرليا گيا۔
مشتعل افراد نے گزشتہ روز ملزمان کے مکان کی ديواريں گراديں اور توڑ پھوڑ کی، جس کے بعد اہل خانہ فرار ہوگئے، ميتوں کی بے حرمتی کرنے پر اہل علاقہ غمزدہ ہيں ليکن مردہ انسانوں کا گوشت کھانے والوں کے چہروں پر کوئی ندامت نہيں۔ سماء