مظفرگڑھ میں پل دریائے چناب میں بہہ گیا

MUZ BRIDGE PKG 13-02 TABISH

مظفرگڑھ :رنگ پورہ سے ملانے والا پل تعمیر کا ایک ہفتہ بھی نہ جھیل پایا اور اس کابیشتر حصہ دریائے چناب میں بہہ گیا۔ مقامی لوگ پھر کشتیوں سے دریا عبور کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔

دریائے چناب پر بنائے گئے پل کا انجام تو تعمیر کے انداز ہی نے ظاہر کردیا تھا ۔ ٹیڑھا میڑھا اور پختہ روش سے محروم پل ایک ہفتہ بھی بوجھ نہ جھیل پایا  اور اب چناب کے دونوں کناروں پر اس پل کی صرف باقیات ہی رہ گئی ہیں۔اس  کی تعمیر پر ڈیڑھ کروڑ روپے پھونکے گئے تھے ۔

مظفرگڑھ کو رنگ پورہ سے ملانے والے پل کے بہہ جانے کے بعد لوگ دوبارہ کشتیوں کے بھاری اخراجات اٹھانے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔

 پل کے بچے کچھے حصے کو اب صرف پانی بھرنے کے لیئے استعمال کیا جارہا ہے ۔    سماء

PUNJAB

muzaffar garh

Chenab

Tabool ads will show in this div