جھنگ : ڈاکوؤں نے کیش وین کو لوٹ لیا، 18 لاکھ سے زائد چھین کر فرار

اسٹاف رپورٹ

جھنگ : جھنگ میں ڈاکوؤں نے کیش وین کو لوٹ لیا، ملزمان 18 لاکھ 50 ہزار روپے چھين کر فرار ہوگئے۔

جھنگ ميں واردات تھانے کے قريب ہوئی اور پولیس کو پتہ بھی نہ چلا، تھانہ کوتوالی کے قریب 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ڈاکوؤں نے نجی کمپنی کی کیش وین کو روکا۔

اسلحے سے لیس ڈاکوؤں نے دن دہاڑے ساڑھے 18 لاکھ روپے لوٹے اور مزاحمت پر فائرنگ کرکے وین ڈرائیور کو زخمی بھی کردیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس پہنچ گئی اور بیانات قلم بند کرکے مقدمہ درج کرلیا،  پولیس نے مختلف علاقوں کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ سماء

Gujranwala

coup

experts

Tabool ads will show in this div