راولپنڈی بوائز ہاسٹل پر پولیس کا چھاپہ، درجنوں زیرحراست

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/02/Police-Gardi-Protest-Isb-Pkg-13-02.mp4"][/video]

Hostel Raid Isb 13-02راولپنڈی:دہشتگردوں کي موجودگي کے شبہ میں بوائزہوسٹل ميں سرچ آپريشن کے دوران 100 سے زائد طلباکو حراست میں لے لیا گیا۔ راولپنڈی کی تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے آدھی رات کو ہاسٹل میں سرچ آپریشن کے دوران طلبا کوحراست میں لے کرتھانے منتقل کر دیا۔بعد ازاں کوائف کی جانچ پڑتال کرنے کے  بعد طلبا کو چھوڑدیا گیا۔

اس اقدام کے خلاف بوائزہاسٹل میں مقیم طلبا نے پولیس کیخلاف شدید احتجاج کیا۔ طلبا کا موقف ہے کہ آج پیپر تھا لیکن پولیس زبردستی تھانے لے گئی اوردہشتگردوں جیسا سلوک کیا۔

طلبا کے مطابق پولیس والے طلبا کے کمرے کھلوا کر انہیں حراست میں لیتے رہےاور وجہ پوچھنے پرکسی کو کہا کہ ایمرجنسی ہےتو کسی کو یہ بتایا نیشنل ایکشن پلان پرعمل کر رہے ہیں۔

احتجاج کرنے والے طلبا نے مزید کہا کہ ہاسٹل کا مکمل ریکارڈ پولیس اسٹیشن میں موجود ہے، لیکن پولیس نے چھاپہ مار کر طلباء سے بدسلوکی کی اور ریکارڈ دکھانے پر ہاسٹل انچارج کو دھکے دے کر تھانے سے نکال دیا۔ سماء

POLICE RAID

dozens of students arrested

Rawalpindi police raid hostel

Tabool ads will show in this div